کراچی ( نمائندہ خصوصی)پاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی صدر حکیم ابراہیم قاسمی نے کہا ہے کہ آج بروز اتوار 29 دسمبر کو پاکستان راہ حق پارٹی کا 13 یوم تاسیس جوش و جذبے سے منایا جائے گا ۔اس سلسلے میں انھوں نے تمام کارکنان اور ذمہ داران کو یوم تاسیس پر ہدایت جاری کر تے ہوئے کہا کہ الحمدللہ پارٹی کو 13 سال مکمل ہو چکے ہیں اور الحمدللہ ہم نے ملکی سیاست میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔اور پارٹی کو اتحاد و اتفاق سے چلایا ہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ پاکستان کے حالات میں نئی سیاسی پارٹی چلانا ایک انتہائی مشکل عمل ہے جہاں کرپشن،لوٹ مار عام ہو، سیاسی قیادتیں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں ہر عمل کر گزریں،کرپشن اور لوٹ مار کے ذریعے اقتدار کی ہوس میں سب کو پیچھے چھوڑنے کی دوڑ لگی ہوئی ہو، عوام کا کوئی پرسان حال نہ ہو ایسے وقت میں پارٹی کو ہر الزام سے بچا کر ایماندار قیادت کو آگے لانے اور منتخب نمائندوں کو ان کے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عوام کی خدمت میں بازی لے جانے پر شکر ادا کرتے ہیں انھوں نے منتخب نمائندوں کا شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جھنگ کی مثال سب کے سامنے ہے کہ ہم نے وہاں ہسپتال یونیورسٹی اور وہاں کا انفراسٹرکچر بنایا آج ہم عزم کرتے ہیں کہ آئندہ بھی انشاءاللہ اس سے بڑھ کر عوامی خدمت اور ختم نبوت،ناموس رسالت اور ناموس صحابہ رضہ واہل بیت کیلئے کام کرتے رہیں گے۔۔