راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)خارجیوں اور افغان طالبان کی پاکستانی پوسٹوں پر فائرنگ جوابی کارروائی میں 15 سے زائد ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ رات فتنہ الخوارج کے خارجیوں کی جانب سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی گئی تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی اور جوابی کارروائی میں 15 دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیںسیکیورٹی ذرائع کے مطابق 27 اور 28 دسمبر کی رات فتنہ الخوارج کے تقریباً 25 خارجیوں نے افغان_طالبان کی بارڈر پوسٹوں کا استعمال کرتے ہوئے کُرم ایجنسی اور شمالی وزیرستان میں 2 مقامات سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ 28 دسمبر کی صبح خارجیوں نے دوبارہ افغان طالبان کی پوسٹوں کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی جو پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیدراندازی کی کوشش ناکام ہونے پر 28 دسمبر کی صبح خارجیوں اور افغان طالبان نے مل کر پاکستانی پوسٹوں پر بھاری ہتھیاروں سے بِلااشتعال فائرنگ کی، سیکیورٹی فورسز نے اس بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیاذرائع کے مطابق مؤثر جوابی فائرنگ سے 15 سے زائد خارجیوں اور افغان_طالبان کے ہلاک ہونے اور متعدد کے زخمی ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیںسیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ موثر جوابی کارروائی اور گولا باری سے افغان طالبان 6 پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے جب کہ افغا_نستان سائیڈ پر بھاری نقصانات کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیںذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان سیکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور صرف 3 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں