لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شمالی وزیرستان میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر محمد اویس کو خراج عقیدت پیش کیا اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہارکیاہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ میجر محمد اویس جیسے بہادر جوان قوم کا فخرہیں -دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے اور پاک فوج کے ساتھ ہے-