لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہاہے کہ وبائی امراض کسی علاقے تک محدود نہیں رہتے بلکہ پوری دنیا کو متاثر کرتے ہیں۔ وبائی امراض سے بچاو کی تیاری کے عالمی دن پر پیغام میں وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ وبائی امراض سے بچاؤ اور ان پر قابو پانے کے لیے ہر دم تیار رہنا ضروری ہے۔حکومت پنجاب شعبہ صحت کی کیپسٹی بڑھا رہی ہے، سب سے زیادہ صحت پر کام کیا ہے- مریم نواز شریف نے کہاکہ شہری صحت سے متعلق ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے نبھائیں، احتیاطی تدابیر زندگی کا حصہ بنائیں گے۔وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے بروقت تیاری نہ صرف زندگیاں بچاتی ہے بلکہ معیشت اور معاشرت کو بھی محفوظ رکھتی ہے-