کراچی۔ (نمائندہ خصوصی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا صوبہ کو آئی ٹی کا مرکز بنانے کا مشن جاری ہے۔ اس ضمن میں گورنر اینیشیٹوز کے تحت گورنر ہاؤس میں 50 ہزار نوجوان آئی ٹی کے جدید کورسز کر رہے ہیں۔جاری اعلامیہ کے مطابق دیگر ایام کی طرح جمعتہ المبارک کو بھی آئی ٹی کلاسز میں 100 فیصد حاضری کا ہونا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ نوجوانوں کو ان آئی ٹی کورسز سے بڑی توقعات وابستہ ہیں، گورنر انیشیٹیوز کے تحت تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں نے 10 ماہ کی تربیت مکمل کرلی ہے اور یہ زیر تربیت نوجوان 600 سے 900 ڈالرز ماہانہ کما رہے ہیں۔