لاڑکانہ(رپورٹ: محمد عاشق پٹھان) پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے شہید بے نظیر بھٹو کی 17ویں برسی گڑھی خدا بخش بھٹو میں منائی گئی جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی، پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے شھید بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش بھٹو میں جلسہ۔کیا گیا، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ غریب عوام اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی دعاؤں کی طاقت سے آج صدر مملکت ہوں، شہید کبھی مرا نہیں کرتے شہید ذوالفقار علی بھٹو کا قانونی قتل ہوا تھا چالیس سال بعد ثابت ہوا اور اب انکو ماننا پڑے گا، اور ساری دنیا مانتی ہے، ہم اپنے ملک اور دھرتی کے وفادار ہیں ہم نے اور ہماری آنے والی نسلوں نے یہیں دفن ہونا ہے، ہمیں پاکستان کو بچانا ہے اگر سپر پاور ایک پاور ہے تو اللّہ ہی ایک سب سے بڑی پاور ہے جس پر دنیا یقین رکھتی ہے، ان مشکل حالات سے پاکستان کو نکالیں گے، تکلیفیں میرے لیے کوئی بڑی بات نہیں درد آتے اور جاتے رہتے ہیں دوستوں کو کہتا ہوں آپکو پرواہ کرنے کی ضرورت نہیں ان سب کو میں دیکھ لونگا تمام صوبوں کو انکا حق ملے گا، اس سے کم کا کوئی فیصلا ہم نہیں مانیں گے دنیا بدل ضرور رہی ہے، ٹیکنالوجی کا زمانہ ہے، پاکستان بھی ترقی کرے گا، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج ہم ایک بار پھر پاکستان کے کونے کونے سے گڑھی خدا بخش میں شہید بے نظیر بھٹو کی برسی منانے کے لیے، اپنی قائد کو سلام پیش کرنے اکٹھے ہوئے ہیں بے نظیر بھٹو پسماندہ علاقوں اور غریب عوام کی نمائیندہ تھیں شہید نے جس بہادری سے اپنی 30 سالا سیاسی جدوجہد لڑی وہ دنیا کے سامنے ہے وہ تاریخ کا حصہ ہے وہ دنیا کی پہلی مسلم خاتون وزیر اعظم بنیں وہ نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر۔لیڈر مانی جاتیں تھیں وہ پاکستان کے غریبوں کی آواز کو بین الاقوامی سطح تک پہنچاتی تھیں وہ جدوجہد کرتی رہیں شہادت قبول کی لیکں منشور اور نظریئے پر سودا نہیں کیا آخری دم تک کھڑی رہیں وہ جنہوں نے محترمہ کو شہید کیا انکا غلط فہمی تھا کہ بے نظیر نہیں ہونگی تو پاکستان کی آواز کو ہمیشہ کے لیے دبا دیا جائے گا کٹھپتلی لوگ ملک کو۔سیاست اور ہر چیز پر سودا کرنے کو تیار ہوتے ہیں 27 دسمبر سے آج تک ملک جو نقصان اٹھا رہا ہے اسکی وجہ یہ کہ تم نے محترمہ کو شہید کیا اور ہم پر کٹھ پتلیوں کو مسلط کیا پاکستان میں دہشتگردی کا مسئلا ایک بار پھر سر اٹھا رہا ہے، بیرونی سطح سے بھی پاکستان کے لیے مشکلات آنے والی ہیں اندرونی اور بیرونی مسائل مشکلات کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر مقابلا کرنا ہوگا کسی سیاسی جماعت کے پاس اکیلے مسائل کا سامنا کرنے کا نہ منشور ہے نہ طاقت ہے پیپلزپارٹی والے نہ سلیکٹڈ ہیں نہ فارم 47 والے ہیں، ہم صرف گڑھی خدا بخش اور ملک کے عوام کو جوابدہ ہیں ہم عوام کی آواز اٹھاتے رہیں گے حکومت سازی کے وقت کسی کرسی یا وزارت کا شوق نہیں تھا ہم نے حکومت بناتے وقت ایک معائدے پر دستخط کیے اور کہا کہ ایسا نہ ہو کہ بعد میں بدل جائیں آپکے لیے کہا جاتا تھا کہ مشکل میں پیر پکڑتے اور وقت گزر جانے پر گلا پکڑتے ہو ہم نے ن لیگ سے ایک بھی وزارت نہیں لی طح ہوا کہ وفاق کے ترقیاتی منصوبوں پی ایس ٹی پی کو عوام کی بھلائی کے لیے مل کر بنائیں گے ہم نے معائدے میں باقاعدہ لکھوایا کہ جن لوگوں کو سیلاب میں نقصان ہوا انکی ضروریات پہلے پورا کریں گے ہم نے عوام کا حق مانگا افسوس سے کہہ رہا ہوں کہ اس دستاویز پر عملدرآمد کرنے میں ناکام رہیں ہیں، میرے لیے اپنے ہر میمبر کو بار بار انکے ہر بل پر ووٹ کے لیے اسیمبلی بھیجنا مشکل ہے حکومت کے پاس یکطرفہ کرنے کا مینڈیٹ موجود نہیں ہے، تاہم اجتماعی فیصلے کرنے کا مینڈیٹ ہے میں حکومت کو تجویز اور صدر پاکستان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ۔وفاق کو۔تجویز دیں کہ باہمی فیصلے طاقتور ہوتے ہیں، صدر آصف علی زرداری کے باعث 18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ ملا اگر زراعت اور مختلف سیکٹرز کو معاشی تباہی سے بچانا ہے تو فیصلے اتفاق رائے سے لینا ہونگے سندھ کے لوگوں کو وفاق کے کئینالز کے پروجیکٹ پر سخت اعتراض ہے، کئینال پروجیکٹ ہمارے معائدے میں نہیں ہے پاکستان پیپلزپارٹی کی کوشش ہوگی کہ وہ عوام کے حقوق کا تحفظ کرے بین الاقوامی سازشوں کا سامنا کرنے کے لیے سیاست کو سائیڈ پر رکھ کر ایک ہونا پڑے گا بین الاقوامی طاقتوں کو یہ اعتراض تھا کہ قائد عوام نے ملک۔کو۔ایٹمی طاقت بنایا محترمہ بے نظیر نے ملک کو۔مزائل پروگرام دیا آجکل پاکستان مخالف پاکستان کے ایٹامک اور مزائل ٹیکنالوجی کو۔میلی آنکھ سے دیکھ رہے ہیں، انکی خواہش ہے کہ کسی مسلمان ملک کے پاس یہ قوت نہ ہو، وہ پاکستان سے یہ طاقت چھیننا چاہتے ہیں امریکا نے پاکستانی مزائل پروگرام پر پابندی لگائی، پوری دنیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ جب تک پیپلزپارٹی ہے نہ مزائل پروگرام پر سودا کرنے دیں گے نہ ایٹامک پروگرام پر مختلف ممالک پاکستان کے اندرونی مسائل پر گفتگو کر رہے ہیں عمران خان صرف بہانا ہے نشانہ پاکستان کا ایٹامک اور مزائل پروگرام ہے، بانی تحریک انصاف کو وضاحت کرنی چاہئیے کہ اسرائیل کے لیے آواز اٹھانے والے آپکے لیے کیوں آواز اٹھا رہے ہیں ؟ یہ پاکستان کی مزائل ٹیکنالوجی اور ایٹمی طاقت کے خلاف بیان دینے والے آپکو سپورٹ کر رہے ہیں پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے ہر سازش کا مقابلہ کریں گے اور پاکستان کو محفوظ رکھیں گے، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ عوام کے دلوں میں شہید بے نظیر بھٹو بستی ہیں بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کی صورت میں محترمہ کا نظریہ نظر آ رہا ہے بلوچستان میں بے نظیر بھٹو اسکالر شہس شروع کیں ہیں، بلوچستان حکومت فل فنڈڈ اسکالر شپ دے رہی ہے، اب وہاں کے طالبعلم ملک سے باہر تعلیم حاصل کر سکتے ہیں بلوچستان میں جلد پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کریں گے بلوچستان کے پانچ اضلاع میں خاتون ڈپٹی کمشنرز کام کر۔رہی ہیں جو کہ مردوں سے بہتر کام کر رہی ہیں نوجوانوں کو آسان اقساط میں کاروبار کے لیے قرضے دے رہے ہیں آج سے بلوچستان میں بینظیر کسان کارڈ کا آغاز کر رہے ہیں بلاول بھٹو ہر ماہ مجھ سے بلوچستان کی پروگریس پوچھتے ہیں پیپلزپارٹی کے منشور کے مطابق سیلاب زدگان کو نئے گھر فراہم کریں گے پیپلزپارٹی رہنما شیری رحمان کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہتا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ شہید نے ہمیشہ ہر طرح کے حالات کا مقابلا کیا بلاول بھٹو زرداری شہید بے نظیر بھٹو کی مشعل راہ ہیں ہم بھٹو خاندان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں تقسیم کی سیاست کا خاتمہ صرف پیپلزپارٹی کر سکتی ہے پیپلزپارٹی سے سیکھیں کے مفاہمت کیا ہوتی ہے ہم اپنے ورکرز کو چھوڑ کر بھاگتے ہیں، پہلے ہم۔شہادتیں دیتے ہیں، خواتین، اقلیتوں کے حقوق کسان کارڈ، ہاری کارڈ، ہائوسنگ اسکیمز، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسےبڑے بڑے پروگرام پیپلزپارٹی نے دیئے، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ملک کے کونے کونے سے پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان آج یہاں موجود ہیں کارکنان شہید کے لیے دعا اور دنیا کو پیغام دینے آئے ہیں کہ پیپلزپارٹی مظبوط ہے اور ہر جگہ موجود ہے پیپلزپارٹی کے شہدا کا مقصد وفاق اور آئین کو مظبوط کرنا تھا جنہیں شہید کر دیا گیا، آصف علی زرداری نے پاکستان کھپی کا نعرہ لگا کر وفاق کو بچایا، لوگ گلی گلی نعرہ لگاتے تھے کہ بے نظیر آئے کی روزگار لائے گی، جو کہ آصف علی زرداری نے پورا کیا، لیڈر وہ ہوتا ہے جو پاکستان کو جوڑ کر رکھے وہ نہیں جو تقسیم کرے آصف علی زرداری نے خود پالیامان کو اختیارات واپس کیے، آصف علی زرداری آئین پاکستان کو اصل حالت میں واپس لائے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان نام دیا، آزاد کشمیر کے مطالبات مانے، بلاول بھٹو زرداری نے اپنے نانا، والد اور والدہ کے نقش قدم پر چل رہے ہیں جو کہ پاکستان کی بات کرتے ہیں بلاول بھٹو زرداری نے جس طرح وزیر خارجہ کے طور پر کام کیا تو دنیا مان گئی 26 ویں ترمیم میں بلاول بھٹو زرداری نے مثبت کردار ادا کیا وہ وقت دور نہیں جب بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے وزیراعظم ہونگے۔