دھایبجی ( نمائندہ خصوصی)محترمہ شھید بینظیر بھٹو کی 17ویں برسی کے موقعے پر سابق صوبائی وزیر سینیٹر سسئی پلیجو کا خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ شہید بینظیر بھٹو ایک تاریخ ساز اور نڈر لیڈر تھیں جنہوں نے جمہوریت، انصاف اور پرامن دھرتی کے لئے دھشتگردی کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ دیا۰ھم انکی ستروہیں برسی پہ سلام پیش کرتے ہشہید جمہوریت محترمہ شہید بینظیر بھٹو کا نہ صرف پاکستان اور ایشیا پر دنیا کے عظیم ، بہادراور مثالی لیڈرز میں شمار ہوتا ہے،
محترمہ شھید ایک ذہین رہنما اور محبت کرنے والی ماں تھی جنھونے قوم کو بھی ایک ماں کی نظر سے دیکھا اور انکے مستقبل کے لئے سوچا اور اسکے لئے پارلیمنٹ اور پارلیامینٹ سے باھر مسلسل جدوجھد کی محترمہ شھید نے جمہوریت کی بحالی کے لئےڈکٹیٹرز کو للکارہ اور انکے خلاف عدم تشدد کی راہ پہ چلتے جنگ کی اور پاکستان کے گلے میں پڑے آمریتی طوق کو اتار پھینکا۔شہید محترمہ نے سر جھکانے کی بجائے عوام کی خاطرمسلسل جدوجھد کرتے اپنی جان کانذرانہ دیا,محترمہ شہید بینظیر بھٹو پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے, اپنے فلسفے، فکر اور لیگیسی کی صورت میں وہ آج بھی زندہ ہیں اور ھمیشہ امر رہینگی۰
ھم انکی17ویں برسی پر انہیں خراج تحسین اور سلام پیش کرتے ہیں اور عزم کرتے ہیں کہ جن آئینی حقوق کے لئے جدوجھد کرتے محترمہ حقیقی معنائون میں صوبوں کی زنجیر بنیں اس برابری، انصاف، قانون کی بالادستی محکوموں اور بے بسوں اور پسے ہوئے طبقوں اور صوبوں کے حقوق کے لئے اپنی پرامن جدوجھد جاری رکھیں گے۰