کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن نے علی حسن زہری کی درخواست پر بلوچستان کے صوبائی حلقہ پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔سردار صالح بھوتانی نے سپریم کورٹ میں دی گئی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق عمل نہیں کیا سردار صالح بھوتانی نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کا 19 دسمبر کا فیصلہ اور ری کاؤنٹنگ کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔