: دھابیجی (نمائندہ خصوصی)خلیفہ بلا فصل سیدنا ابوبکر صدیق رضہ کا یوم منایا گیا ، مدح صحابہ و مطالباتی جلوس کا انعقاد دھابیجی میں جامعہ مسجد آل عبداللہ مارکیٹ سے سنی علماء کونسل کے رہنماؤں مولانا فیاض دیشانی ، حاجی غنی سبحان اور حافظ عبدالناصر جتوئ کی قیادت میں ہوا ، مدح صحابہ جلوس سے قاری امین فاروقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
افواج پاکستان اور پولیس و رینجرز میں داد شجاعت کے موقع پر نشان حیدر کی طرح نشان صدیق اکبر کا ایواڈ دیا جائے ، سنی اکثریتی مظالبہ کو 35 سال گزر گئے ، آج تک خلفاء راشدین کے ایام کو سرکاری اہمیت نہی دی گئی جو ایک لمحہ فکریہ ہے ۔
محسن اسلام سالار صحابہ حضرت ابوبکر صدیق کے بے پناہ احسانات امت مسلمہ پر ہیں ، آج کے دن 22 جمادی الثانیہ کو خلیفہ اول وفات پائے تھے ۔ مجاھد اسلام شہید یوم صدیق اکبر مولانا مسعودالرحمان عثمانی رح کو بھی خراج پیش کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ شہید ایم این اے مولانا اعظم طارق رح کا قومی اسمبلی میں موجود ناموس صحابہ کو جلد ایوان صدر سے منظور کراکر قانون کا حصہ بنایا جائے ۔اس موقع پر حافظ شیر علی ، راؤ ساجد معاویہ ، حافظ عبدالجبار آرائیں ، عطاء اللہ صدیقی و دیگر سمیت بڑی تعداد میں عوام نے شریک ہوئے