پشاور ( نیٹ نیوز)پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کے تانے بانے سرحد پار بیٹھے فتنہ الخوارج سے مل رہے تھے، اس لیے آج پاکستان کی فضائی افواج نے سرحد پار افغانستان کے صوبہ پکتیا میں موجود دہشت گردوں کے مراکز اور خودکش ٹریننگ سینٹرز کو فضائی حملے کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا، یہ مراکز پاکستان میں دہشت گرد حملوں کے دوران بیس کیمپ کے طور پر استعمال ہوتے تھے۔کاروائی کے دوران بدنام دہشت گرد کمانڈر شیر زمان اور ابو حمزہ کی نگرانی میں چلنے والے خودکش بمباروں کے دو تربیتی مراکز کو کامیابی کے ساتھ مکمل تباہ کیا گیا۔فتنہ الخوارج کے پروپگینڈا میڈیا سینٹر عمر میڈیا کو بھی کامیابی سے تباہ کرنے کی مستند اطلاعات ہیں۔ عمر میڈیا سینٹر ریاست پاکستان کے خلاف مسلسل پروپگینڈا کرنے میں پیش پیش تھا، یہ میڈیا سنٹر افواج پاکستان کے شہداء کی تضحیک کرنے، اور فتنہ الخوارج کی پاکستان میں دہشت گرد کاروائیوں کو مکمل جائز قرار دیتا تھاپاکستان نے کامیاب انٹیلیجنس رپورٹس کی بنیاد پر یہ آپریشن کیا جس میں صرف دہشت گردوں کے ٹارگٹڈ مقامات کو نشانہ بنایا گیا اور ملحقہ آبادی، مساجد اور دینی مدارس کو مکمل طور پر محفوظ رکھا گیا۔اس کامیاب آپریشن میں اب تک فتنہ خوارج کے 60 سے زائد انتہائی مطلوب اور خطرناک دہشت گردوں کے جہنم واصل ہونے کی مستند اطلاعات ہیں۔بلا شبہ یہ حملے ریاست پاکستان کی جانب سے اپنے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو کھلی وارننگ ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افراد کو، خواہ وہ سرحد پار بھی چھپے ہوں، پاکستان کبھی بھی اور کسی بھی وقت نشانہ بنا سکتا ہے، اسکے لیے اپنے شہریوں کی حفاظت سب سے اولین ترجیح ہے اور پاکستانی فوج اپنے شہداء کے خون کا بدلہ لینا جانتی ہے، *افواج پاکستان جب تک اس فتنہ الخوارج کے ناسور سے پاکستانی عوام کو مکمل نجات نہیں دلائیں گی، تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گی۔وزارت دفاع افغانستان کے مطابق گزشتہ روز فضائی حملے میں وزیرستان سے آئے پناہ گزینوں کو نشانہ بنایا گیا افغانستان کی وزارت دفاع نے صوبہ پکتیکا میں پاکستانی فضائی حملے کی مذمت کی وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق فضائی حملے میں وزیرستان سے آئے ہوئے مہاجرین مارے گئے افغانستان کو اپنی سرزمین کے دفاع کا حق حاصل ہے