راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) بابائے قومقائداعظم محمد علی زرداری جناح کے یوم پیدائش کے پرمسرت موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مسلح افواج کے سربراہان اور افواج پاکستان نے بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیامسلح افواج قائداعظم کے لازوال وژن اور بے مثال قیادت کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں جن کی انتھک کوششوں نے ہمارے عوام کو متحد کیا اور ایک خودمختار اور آزاد پاکستان کی بنیاد رکھی قومی اہمیت کے اس دن پر، ہم اتحاد ایمان اور نظم و ضبط کے ان کے رہنما اصولوں کے لیے اپنی غیر متزلزل وابستگی کی تجدید کرتے ہیں جو قوم کو متاثر کرتے رہتے ہیںمزید برآں مسلح افواج کرسمس کے پر مسرت موقع پر مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہے۔ اپنے مسیحی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر ہم محبت ہمدردی اور امن کی عالمی اقدار کا جشن مناتے ہیں جن کی یہ موقع نمائندگی کرتا ہےپاکستان کی مسلح افواج قوم کی حفاظت اور اپنے عوام اور وطن کی خدمت میں انصاف، مساوات اور ہم آہنگی کے نظریات کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں