کراچی(نمائندہ خصوصی)اہلسنّت والجماعت کے زیراہتمام خلیفہ بلافصل،سسررسولؐ،امام الصحابہؓ اول المسلمین سیدناصدیق اکبرؓکایوم وفات(22جمادی الثانی)ملک بھرمیں عقیدت واحترام سے منایاگیا،سیدناصدیق اکبرؓکے فضائل ومناقب عوام الناس تک پہنچانے کیلئے ملک بھرمیں سیمینارز،تقاریب،جلسے اوریوم صدیق اکبرؓسرکاری سطح پرنہ منائے جانے اورعام تعطیل نہ کرنے کیخلاف شہر شہرقریہ قریہ مدح صحابہؓ مطالباتی جلوس نکالے گئے،کراچی،اہلسنّت والجماعت کراچی ڈویژن کی جانب سے لسبیلہ چوک سے معاویہ سینٹر المعروف تبت سینٹر تک مدح صحابہؓ جلوس نکالا گیا،جس میں ہزاروں کی تعدادمیں علماءکرام، وکلاء،اسکول ،کالجز،مدارس کے طلباء،عوام اہلسنّت اورکارکنان نے بھرپورایمانی غیرت وحمیت کے ساتھ شرکت کی جس طرح تمام انبیاء کے سردار آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم ہیں،اسی طرح تمام صحابہ اکرام ؓکے سردار خلیفہ بلافصل سیدنا ابوبکر صدیق ؓ ہیں،قیامت تک تمام مسلمان خلیفہ بلافصل سیدنا ابوبکر صدیقؓ کے احسانات مقروض رہیں گئے،جلوس کا پہلا حصہ معاویہ سینٹر المعروف تبت سینٹر پر تھا اور مزار قائد سے بھی جلوس کا آخری حصہ نظر نہیں آرہا تھا،پورے شہر کراچی کے 24 ٹاؤن سے بڑے بڑے جلوس نکلے،لسبیلہ پہنچ کر یہ سارے جلوس مل کر اپنی آخری منزل معاویہ سینٹر المعروف تبت سینٹر کی جانب چل پڑا، مدح صحابہؓ جلوس میں شریک عوام نے کتبے اٹھا رکھے تھے،جن پر خلیفہ بلافصل سیدنا ابوبکر صدیق ؓ کے فضائل ومنقبت پر مبنی قرآنی آیات،احادیث اور نعرے درج تھے،واہ صدیقؓ واہ،واہ ابوبکرؓ واہ،واہ صحابہؓ واہ کے نعرے ہر بچے، بوڑھے اور جوان کی زبان زد عام تھے،عوام حکومت وقت سے مطالبہ کررہی تھی کہ خلیفہ بلافصل سیدنا ابوبکر صدیق ؓ کے دن کو سرکاری سطح پر منایا جائے،ان کی زندگی کے خوبصورت نقوش سے عوام کو آگاہ کیا جائے کہ صدیق اکبرؓکے پوری امت مسلمہ پر بیشمار احسانات ہیں،اور قیامت تک پوری امت مسلمہ خلیفہ بلافصل سیدنا ابوبکر صدیق ؓ کے احسانات کا بدلہ نہیں چکا سکتی ہے، خلیفہ بلافصل سیدنا ابوبکر صدیقؓکے گستاخوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے،اس مدح صحابہ جلوسؓ میں جمیعت علمائے اسلام،سنی علماء کونسل،سندھ ایکشن کمیٹی،تاجرکمیٹی کراچی ودیگر سیاسی،سماجی اور فلاحی راہنماؤں کے علاوہ اہلسنّت والجماعت کیاہلسنّت والجماعت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ غازی اورنگزیب فاروقی ،مناظراسلام مولانا ربنواز حنفی صاحب،سید محی الدین شاہ الحسینی،ترجمان کراچی عمرمعاویہ،مولاناشکیل الرحمن فاروقی، مولاناعبدالرافع شاہ بخاری، امیرفضل خالق،کامران فاروقی،قاری عبدالوھاب،مولاناعادل عمر،مولاناحمیدسعدی،مفتی سیف الرحمن عباسی نے شرکت کی اہلسنّت والجماعت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ غازی اورنگزیب فاروقی نے مدح صحابہؓ جلوس سے تاریخ ساز خطاب کرتے ہوئے کہاکہ،اصحاب رسولﷺ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں،پورا اسلام اصحاب رسول ﷺکے ذریعہ ہی امت کو ملا،تمام صحابہؓ بنیاد اسلام ہیں اور حضرت ابوبکر صدیق ؓسنگ بنیاد ہیں انہی شخصیت سے اسلام کی بنیاد پڑی،حضرت ابوبکر صدیق ؓ کے اسلام پر بیشمار احسانات ہیں،پوری امت مل کر بھی ان احسانات کا بدلہ نہیں چکا سکتی،حضرت ابوبکر صدیق ؓ کے یوم وفات 22 جمادی الثانی پر ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس دن کو سرکاری سطح پر منایا جائے،اور اس دن الیکٹرونک میڈیا کے ساتھ ساتھ پرنٹ میڈیا پر بھی حضرت ابوبکر صدیقؓ کی شخصیت پر مختلف سطح کے پروگرامات نشر کیئے جائیں،اسکول اور کالجز کی سطح پر حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی خدمات کے حوالے سے سیمینار کروائے جائیں تاکہ قوم اس عظیم شخصیت کی زندگی سے اور اسلام کیلئے دی جانے والی قربانیوں سے روشناس ہو،اس ملک کی ترقی،فلاح وبہبود کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں،اسلام،اساس اسلام اور ملک پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدات کے تحفظ کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہیں،اس ملک کے چپے چپے کے ہم وارث ہیں اور ملک کی حفاظت کیلئے ہم ہمیشہ پہلی صف میں کھڑے نظر آئے ہیں اہلسنّت والجماعت پاکستان روز اول سیاسلام کی ترویج، ختم نبوت کے تحفظ، اصحاب رسول ﷺکے دفاع اور اس اسلامی ریاست میں اسلام کے نفاذ کے ساتھ ساتھ ملک پاکستان کی سا لمیت کیلئے اور ملک کو ترقی کی جانب بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں،جس طرح ہم اصحاب رسول ﷺکے تحفظ کیلئے قربانی دینا سعادت سمجھتے ہیں اسی طرح ملک پاکستان کیلئے بھی جان دینا فخر سمجھتے ہیں،اللہ اس ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدات کی حفاظت فرمائے،آخر میں ان کا کہنا تھا کہ یہ اتنا بڑا اجتماع حکومت وقت سے مطالبہ کرتا ہیکہ خلیفہ بلافصل سیدنا ابوبکر صدیق ؓ کے گستاخوں کو گرفتار کیا جائے، 22جمادی الثانی یوم وفات خلیفہ بلافصل سیدنا ابوبکر صدیق ؓ کو سرکاری سطح پر منایا جائے،پرنٹ میڈیا،سوشل میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا پر انکی اسلام کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے،آخر میں اہلسنّت والجماعت کراچی ڈویژن کے صدرعلامہ رب نوازحنفی صاحب نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا،ہمارا بھی انتظامیہ کے ساتھ تعاون رہے گا