راولپنڈی (نمائندہ خصوصی):سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں کارروائی کرتے ہوئے 13 خوارجیوں کو جہنم واصل کیاہے۔بدھ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارجیوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں کارروائی کرتے ہوئے 13 خوارجیوں کو جہنم واصل کیا، مارے جانے والے خوارجی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی خارجی کی موجودگی اور اس کے قلع قمع کے لیے سنیسیٹائزیشن آپریشن جاری ہے،سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔