لاہور(نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغا میں 13 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے،قوم کو سکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں پر فخر ہے۔بدھ کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے فتنہ الخوارج اور دہشتگردی کی مکمل سد باب تک ہماری دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔