اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جنوبی وزیرستان میں 13 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشن کے ذریعے خوارج دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا یا۔بدھ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنی بہادر سکیورٹی فورسز پر فخر ہے جنہوں نے خوارجی دہشت گردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے اور ان کی کامیابیوں کو انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ محسن نقوی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر اللہ نے چاہا تو ہم عوام کی حمایت سےدہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کریں گے۔