لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبہ بھر میں کرسمس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم دیاہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گرجا گھرو ں میں دعائیہ تقریبات کی سکیورٹی مزید بہتر بنانے اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کوکرسمس انتظامات کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لاہور سمیت تمام بڑے شہروں کے گرجا گھروں میں پولیس اور دیگر سکیورٹی اہلکاروں کی نفری بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کرسمس تقریبات کے دوران ٹریفک مینجمنٹ بہتر بنانے کاحکم دیا۔پولیس میثاق سینٹر میں مسیحی برادری کے ساتھ کیک کاٹ کر اظہار یکجہتی کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سستے بازاروں میں مسیحی برادری کے لئے خصوصی ڈسکاؤنٹ دینے کی ہدایت کی اور کہاکہ مسیحی بھائیوں کی سکیورٹی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں۔ گرجا گھرو ں کے ارد گرد صفائی کے لئے متعلقہ محکمے ذمہ داری اداکریں۔