کراچی( نمائندہ خصوصی):ہیڈ کوارٹرز رینجرزمیں ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کی زیر صدارت سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس:ہیڈ کوارٹرز رینجرزمیں ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کی زیر صدارت سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جیز ،ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ، پولیس، رینجرزاور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی،ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق اجلاس کے دوران گزشتہ اجلاس میں سیکیورٹی کے لیے منظور شدہ لائحہ عمل پر پیشرفت یومِ قائد، کرسمس اور نئے سال کی تقریبات کی مناسبت سے سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا،ترجمان کے مطابق عادی جرائم پیشہ افراد کے خلاف رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن تیز کرنے، شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر چیکنگ کے عمل کو مزید سخت بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں،ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق حکومت کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں سال نو کے موقع پر اسلحہ کی نمائش،ہوائی فائرنگ پرپابندی کو یقینی بنانے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا،ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق اجلاس کے دوران یومِ قائد، کرسمس اور نئے سال کی تقریبات کے دوران سیکیورٹی کو فول پروف بنانے اور کسی بھی قسم کے سیکیورٹی خدشات سے نمٹنے کے لیے رینجرز، پولیس اور دیگرلاء انفورسمنٹ ایجنسیز کی جانب سے مشترکہ لائحہ عمل منظور کیا گیا،