لاہور۔(نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے کرکٹ سیریز میں شاندار فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو شاباش دی ہے ۔پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی فتح پر پوری قوم کو مبارکبا ددیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے پوری سیریز کے دوران بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور سیریز کے تمام میچ اپنے نام کئے۔وزیراعظم نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی اور ٹیم مینجمنٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔