کراچی ( نمائندہ خصوصی)انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان یعنی ICAP نے نیشنل فنانس اولمپیاڈ 2024 کے ذریعے اپنی دہائی پر مشتمل مالیاتی کارکردگی کی کامیابیوں کا جشن منایا۔ان مقابلوں میں مختلف اداروں سے 52 ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں سے کے این ایس اسکول آف بزنس اسٹڈیز نے سخت مقابلے کے بعد نیشنل فنانس چیمپئن 2024 کا تاج اپنے نام کیاکراچی میں منعقد ہونے والی اس تاریخی تقریب میں ملک کے نمایاں مالیاتی رہنماؤں، طلبہ، اور مختلف اداروں کے نمائندوں سمیت فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی چھ ٹیموں نے شرکت کی ،جن میں کے الیکٹرک، یونی لیورز، لپٹن ٹیز اینڈ انفیوژنز، اینگرو فرٹیلائزرز، کے پی ایم جی، اور کے این ایس اسکول آف بزنس اسٹڈیز شامل تھیں ۔کے این ایس اسکول آف بزنس اسٹڈیز نے شاندار کارکردگی کے بعد نیشنل فنانس چیمپئن 2024 کا اعزاز اپنے نام کیا جبکہ کے الیکٹرک اور کے پی ایم جی نے بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر اپنی جگہ بنائی۔نیشنل فنانس اولمپیاڈ کی خاص بات اس کے چیلنجنگ راؤنڈز تھے ، جن میں کیس اسٹڈیز، بورڈ روم چیلنجز، اور ‘اسپن دی وہیل’ جیسی سرگرمیاں شامل تھیں۔