لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ آج طلباء میں سکالرشپ چیک تقسیم کی تقریب میں مریم نواز کی خوشی دیدنی تھی۔ پنجاب حکومت بچوں کے ہاتھ میں پٹرول بمب کی جگہ لیپ ٹاپس دے رہی ہے۔ پنجاب کے لوگ فتنے کا سیاہ دور بھول جائے، مریم نواز کی قیادت میں عوام کے دن پھرنے لگے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ایک پیچھلا فتنے اور فتنہ پارٹی کا دور گزرا ہے جس میں قوم کے بچوں کو مار دو،گرا دو،ڈنڈے پکڑ لو،پیٹرول بم بنا لو کی تلقین کی جاتی تھی۔ ایک یہ ”نوازشریف” کی بیٹی کا دور ہیجس میں بچوں کے ہاتھ میں ”لیپ ٹاپس” دیے جارہے ہیں۔ طلباء کی سہولت کیلیے الیکٹرک بائیکس، کاروبار کیلئے قرضہ حسنہ، اور بچوں کی تعلیم کی لئے سکولر شپ دی جارہی ہیں۔ یہ بچے ملک کا سرمایہ اور مستقبل ہیں۔ وزیر اعلٰی مریم نواز کا وژن ہے کہ بچوں کو جدید ترین تعلیم سے آراستہ کیا جائے تاکہ وہ ملک کی تقدیر بدلنے میں کلیدی کردار ادا سکیں۔ ہماری حکومت پروپیگنڈے کی بجائے عملی اور خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے ایک سالہ دور حکومت میں ہر شعبے میں بہتری دیکھنے کو مل رہی ہے۔ فتنہ گروپ نے ہر ادارے کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔