لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے گندم کی کاشت سے متعلق اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے صوبہ میں گندم کی کاشت کا ہدف ایک کروڑ 65 لاکھ ایکڑ مقرر کیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ محکمہ زراعت پنجاب کے اب تک کے اعداد وشمار کے مطابق پنجاب میں ایک کروڑ 62 لاکھ 50 ہزار ایکڑ رقبہ پر گندم کی کاشت مکمل ہوچکی ہے جو کہ کل ہدف کا قریباً 99 فیصد ہے۔ وزیر زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے کسان دوست اقدامات سے صوبہ میں گندم کی کاشت کا ہدف حاصل کرنے میں مدد ملی۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ میں کسان کارڈ، گرین ٹریکٹر پروگرام سمیت متعدد سکیمیں شروع کیں۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ایک سے ساڑھے 12 ایکڑ رکھنے والے کاشتکاروں کو کسان کارڈ دیا۔ساڑھے 12 سے 25 ایکڑ تک ملکیتی رقبہ پر گندم کاشت کرنے والے کسانوں میں 1 ہزار لیزر لینڈ لیولرز بذریعہ شفاف قرعہ اندازی تقسیم کئے جائیں گے۔ 25 ایکڑ سے زائد ملکیتی رقبہ پر گندم کاشت کرنے والے کسانوں کو 1 ہزار ٹریکٹرز بذریعہ شفاف قرعہ اندازی مفت تقسیم کئے جائیں گے۔کاشت کے سیزن کے دوران ڈی اے پی اور یوریا کی دستیابی وافر مقدار میں رہی۔کھادیں اور بیج گزشتہ سالوں کی نسبت کم قیمت پر دستیاب رہیں۔ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب سیڈ کارپوریشن کے بیج کے تھیلا کی قیمت 6300 روپے سے کم کر کے 4500 روپے فی تھیلا کر دی گئی۔ صوبہ میں کسان خوشحال پنجاب خوشحال کے موٹو کے ساتھ شعبہ زراعت میں عملی سرگرمیاں جاری ہیں