اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)حکومت نے سال 2025 میں عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق آئندہ سال میں 40 چھٹیاں ہوں گی ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سال 2025 میں 40 عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیاں ہوں گی آئندہ سال 17 عام تعطیلات اور 23 اختیاری چھٹیاں ہوں گی نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری 2025 کو یوم کشمیر کی عام تعطیل ہوگی جب کہ 23 مارچ 2025 کو یوم پاکستان یکم مئی 2025 کو یوم مزدور اور یوم تکبیر کے موقع پر 28 مئی 2025 کو عام تعطیل ہوگی حکومت کے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ 30 31 مارچ اور یکم اپریل 2025 کو عید الفطر کی 3 چھٹیاں ہوں گی جب کہ 7 سے 9 جون 2025 کو عیدالاضحی کی 3 چھٹیاں ہوں گی نوٹیفکیشن کے مطابق 5 اور 6 جولائی 2025 کو 9 اور 10 محرم الحرام کی چھٹیاں ہوں گی 14 اگست 2025کو یوم آذادی 5 یا6 ستمبر 2025 کو عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے عام تعطیل ہوگی نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ 9 نومبر 2025کو یوم اقبال 25 دسمبر 2025 کو یوم قائداعظم کرسمس کی عام تعطیل ہوگی جب کہ 26 دسمبر 2025 کو مسیحی ملازمین کے لیے یوم کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہوگی حکومت نے نوٹیفکیشن میں کہا کہ سال 2025 کے لیے اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طے کی گئی ہیں چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا اس کے علاوہ سال 2025 میں یکم جنوری یکم مارچ یکم جولائی کو بینکوں کی چھٹی ہوگینوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ مسلم حکومتی ملازمین کو ایک سال میں ایک سے زیادہ آپشنل چھٹی نہیں ملے گی اور غیر مسلم حکومتی ملازمین کو سال میں 3 سے زائد آپشنل چھٹیاں نہیں ملیں گی