لکی مروت ( نمائندہ خصوصی)کی مروت پولیس اور کاونٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ(CTD) کا تھانہ گمبیلا کی حدود علاقہ شاگئی میں مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن (IBO)۔ پولیس کا دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک، اسلحہ ایمونیشن برآمد ۔ہلاک دہشت گرد کی شناخت آصف علی سے ہوئی جوکہ فتنہ الخوارج مقامی کمانڈر اور انتہائی مطلوب خوارج انعام اللہ عرف لامبا کے اہم ساتھی تھا۔تفصیلات کے مطابق پولیس کو مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ مختلف بم حملوں اور دہشت گردی کی ورادتوں میں ملوث انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر انعام اللہ عرف لامبا ہمراہ دیگر دو دہشت گرد ساتھیوں ولایت سکنہ طور لونگ خیل اور دہشت گرد آصف علی سکنہ منڈان منجیوالہ کے علاقہ شاگِئی میں موجود ہیں اور ہولیس اور سیکورٹی فورسز پر حملے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ جس پر ڈی ایس پی غزنی خیل جمال شاہ کی قیادت میں ہمراہ ایس ایچ او گمبیلا انور خٹک معہ لکی مروت پولیس اور سی ٹی ڈی پولیس کی ٹیم نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے لیے پہنچی تو دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی،پولیس نے بھی جوابی فائرنگ شروع کی.کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا. فائرنگ رکنے پر پولیس نے سرچ شروع کیا توایک دہشت گرد ہمراہ اسلحہ لوڈ شدہ کلاشنکوف معہ انمونیشن ہلاک پایا گیا جنکی شناخت دہشت گرد آصف علی منڈان منجیوالہ سے ہوئی ہے جوکہ خوارج انعام اللہ عرف لامبا کا اہم ساتھی تھا جبکہ دو دہشت انعام عرف لامبا اور ولایت جوکہ جھاڑی بوٹیوں جنگلات کا فایدہ اٹھاتے ہوے موقعہ سے فرار ہوےگیے جنکی گرفتار کےلیے علاقے میں سرچ اپریشن جاری ہے۔۔