اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے 16 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی فورسز کے ساتھ ہے۔اتوار کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے دہشت گرد حملے میں 16 بہادر جوانو کی شہادت پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے دہشت گرد حملے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے 16 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور صبر جمیل کی دعا کی ۔صدر آصف علی زرداری نے ملک سے فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنےکے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی فورسز کے ساتھ ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گرد ملک و قوم اور انسانیت کے دشمن ہیں، دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔