کراچی (نمائندہ خصوصی) اہلسنّت والجماعت کراچی ڈویژن کے تحت 22 جمادی الثانی یوم وفات خلیفہ بلافصل حضرت ابوبکر صدیق ؓ کو سرکاری سطح پر منانے کے حوالے سے میڈیا پر بریفنگ دیتے ہوئے اہلسنّت والجماعت کے مرکزی صدر علامہ غازی اورنگزیب فاروقی نے مفتی رب نواز حنفی اور مولانا تاج محمد حنفی کے ہمراہ کہا کہ ہم اپنی نسلوں کی گٹی میں اصحاب رسولﷺ کی محبت بھر دیں گئے اور ہماری نسلیں جذبہ حب اصحاب رسولﷺ سے سرشار ہوں گیں ہم دنیا میں ایک بھونچال پیدا کردیں گئے،پوری اصحاب رسولﷺ کی محبت سے عش عش کر اٹھے گی اس سلسلے میں بیداری اہلسنّت کیلئے شہر کراچی میں 22 دسمبر کو تمام اضلاع کے تحت 24 مقامات پر ”مطالباتی چلڈرن واک” بسلسلہ 22 جمادی الثانی ہوں گئے، یہ چلڈرن واک نسل نو کیلئے ایک پیغام ہوں گئے جو بچوں میں حب اصحاب رسولﷺ کے جذبہ کو مزید اجاگر کریں گئے،اصحاب رسولﷺ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں،پورا اسلام اصحاب رسول ﷺکے ذریعہ ہی امت کو ملا،تمام صحابہؓ بنیاد اسلام ہیں اور حضرت ابوبکر صدیق ؓسنگ بنیاد ہیں انہی شخصیت سے اسلام کی بنیاد پڑی،حضرت ابوبکر صدیق ؓ کے اسلام پر بیشمار احسانات ہیں،پوری امت مل کر بھی ان احسانات کا بدلہ نہیں چکا سکتی،حضرت ابوبکر صدیق ؓ کے یوم وفات 22 جمادی الثانی پر ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس دن کو سرکاری سطح پر منایا جائے،اور اس دن الیکٹرونک میڈیا کے ساتھ ساتھ پرنٹ میڈیا پر بھی حضرت ابوبکر صدیقؓ کی شخصیت پر مختلف سطح کے پروگرامات نشر کیئے جائیں،اسکول اور کالجز کی سطح پر حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی خدمات کے حوالے سے سیمینار کروائے جائیں تاکہ قوم اس عظیم شخصیت کی زندگی سے اور اسلام کیلئے دی جانے والی قربانیوں سے روشناس ہو،اس ملک کی ترقی،فلاح وبہبود کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں،اسلام،اساس اسلام اور ملک پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدات کے تحفظ کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہیں،اس ملک کے چپے چپے کے ہم وارث ہیں اور ملک کی حفاظت کیلئے ہم ہمیشہ پہلی صف میں کھڑے نظر آئے ہیں اہلسنّت والجماعت پاکستان روز اول سیاسلام کی ترویج، ختم نبوت کے تحفظ، اصحاب رسول ﷺکے دفاع اور اس اسلامی ریاست میں اسلام کے نفاذ کے ساتھ ساتھ ملک پاکستان کی سا لمیت کیلئے اور ملک کو ترقی کی جانب بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں،جس طرح ہم اصحاب رسول ﷺکے تحفظ کیلئے قربانی دینا سعادت سمجھتے ہیں اسی طرح ملک پاکستان کیلئے بھی جان دینا فخر سمجھتے ہیں،اللہ اس ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدات کی حفاظت فرمائے،