راولپنڈی ( نمائندہ خصوصی۔کورٹ رپورٹر)جی ایچ کیو حملہ کیس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، شاہ محمود قریشی اور شبلی فراز سمیتمزید14 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کینو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں مجموعی طور پر عمران خان سمیت 113 ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے جبکہ مزید چھ ملزمان پر فرد جرم عائد ہونا ابھی باقی ہے۔واضح رہے کہ سنہ 2023 میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے فوراً بعد ہونے والے احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور اہم عمارتوں میں توڑ پھوڑ جیسے مناظر دیکھنے کو ملے تھےصورتحال اس وقت کشیدہ ہوئی جب مشتعل مظاہرین نے فوجی املاک جیسا کہ پاکستانی فوج کے ہیڈکوارٹرز یعنی جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاؤس لاہور کی عمارتوں کو نشانہ بنایامشتعل مظاہرین نے راولپنڈی میں جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر ایک کے باہر نعرے بازی اور توڑ پھوڑ کی اور چند مظاہرین جی ایچ کیو کی عمارت کی حدود میں داخل ہو گئے تھےاڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کے دوران علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے ملاقات بھی ہوئی جبکہ کمرہ عدالت میں عمران خان علی امین گنڈاپور، شاہ محمود قریشی اور سلمان اکرم راجہ کے درمیان مشاورت بھی ہوئی.دوسری جانب آج عدالت میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بریت کی درخواست پر جزوی دلائل بھی دیے گئے عمران خان سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر انسداد دہشت گردی عدالت اب جمعے کو سماعت کرے گی