کراچی( نمائندہ خصوصی )سندھ حکومت نے بنیظیر کی 17 ویں برسی کے موقع پر 27 دسمبر بروز جمعہ کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کر دیاہےتفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے جس کے مطابق 27 دسمبر بروز جمعہ کو صوبائی محکموں بلدیاتی کونسل اور خود مختار کارپوریشنز میں عام تعطیل ہو گییاد رہے کہ اس سے قبل حکومت سندھ نے 25 اور 26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھامحکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیانوٹیفکیشن کے مطابق 25 دسمبر کو بانی پاکستان کی پیدائش اور کرسمس ڈے پر سندھ میں عام تعطیل ہوگی یہ تعطیل سندھ کے ہر فرد کو ہوگی جبکہ 26 دسمبر کو کرسمس ڈے کے حوالے سے صرف مسیحی ملازمین کو عام تعطیل ہوگی