کراچی(نمائندہ خصوصی)سردیوں کی آمد کیساتھ ہی شہر کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کی صورتحال گھمبیر ہوگئی ، ضلع ایسٹ ،کیماڑی ، لیاری ، کورنگی ، اورنگی سمیت مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ شدت اختیار کرگیا جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے وقت پر ناشتہ کھانا تیار نہ ہونے کی وجہ سے ایک طرف نوکری پیشہ طبقہ کام پر دیر سے پہنچنے لگے تو دوسری جانب کھانے کے حصول کے لییے ہوٹلوں کا رخ کیا جانے لگا اسکے علاوہ وہ شہری جو ہوٹل سے کھانا خریدنے سے قاصر ہے سخت معاشی بدحالی کی وجہ سے تو وہ شہری مجبورا ایل پی جی گیس خریدنے پر مجبور ہیں جسکا فائدہ اٹھاتے ہوۓ ایل پی جی گیس فروشوں نے موقع سے فائدہ اٹھانے کی غرض سے ایل پی جی گیس حکومت کی جانب سے طے کردہ قیمت کے بجاۓ اپنے من مانے قیمتوں پر فروخت کرنے لگ گئے اور شہری مجبورا گراں فروش ایل پی جی گیس کے ہاتھوں یرغمال ہوکر مہنگے داموں گیس خرید رہے ہیں شہریوں نے حکومت سندھ اور کمشنر کراچی سے پرزور اپیل کی ہے کہ کراچی میں گیس کا دیرینہ مسئلہ فوری حل کریں تاکہ شہریوں کو ریلیف میسر ہو دوسری جانب پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو فعال کرکے گراں فروشوں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لاۓ تاکہ شہری مناسب داموں ایل پی جی گیس خرید سکے