اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی): وزیر اعظم محمد شہباز شریف قاہرہ میں آج مصروف دن گزاریں گے وزیراعظم ڈی ایٹ سربراہ اجلاس سے خطاب کریں گے11ویں D-8 سمٹ کا تھیم ہے "نوجوانوں میں سرمایہ کاری اور SMEs کو سپورٹ کرنا: کل کی معیشت کی تشکیل”۔وزیر اعظم مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر غور و خوض کے لیے غزہ اور لبنان میں انسانی بحران اور تعمیر نو کے چیلنجز پر D-8 کے خصوصی اجلاس میں بھی شرکت کریں گےسربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی انڈونیشیا کے صدر، بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر، ایران کے صدر، ترکیہ کے صدر اور مصر کے صدر سے دو طرفہ ملاقاتیں متوقع ہیںپاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ شامل ہیں۔