کرک ( نمائندہ خصوصی)خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں خواتین نے گیس کی بندش کے خلاف پولیو مہم کا بائیکاٹ کردیاخواتین نے گیس آنے تک بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کردیا اور پولیو ٹیم کو علاقے سے باہر نکال دیاخواتین کا کہنا ہے کہ گیس کی فراہمی تک انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ جاری رہے گا اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر شکیل احمد کا کہنا تھاکہ کرک میں خواتین کو گیس کا مسئلہ 2 دن میں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے انہوں نے کہا کہ پولیو مہم ضلع بھر میں جاری ہے اور اس حوالے سے سوئی نادرن حکام سےبات ہوگئی ہے اور انہوں نے بھی گیس فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہےخیال رہے کہ ملک میں انسداد پولیو مہم جاری ہے اور گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیںملک میں رواں سال پولیو کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے اور اب تک 63 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے بلوچستان میں26 خیبرپختونخوا سے 18 سندھ سے 17 پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک کیس شامل ہے