لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان کو مطلوب 6 اشتہاری ملزمان متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرلیے گئےوفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے ترجمان کے مطابق قتل اقدام قتل اور ڈکیتی مقدمات میں مطلوب 6 اشتہاری ملزمان کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کیا گیا ہے گرفتار اشتہاری ملزمان میں بابر وسیم تاج رسول عبد الحسیب قیصر محمود ندیم افضل اور ذیشان شامل ہیںترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ تمام ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے جن میں سے بابر وسیم عبدالحسیب اور قیصر محمود کے خلاف گوجرانوالہ میں مقدمات درج ہیں جب کہ ملزم ندیم افضل گجرات تاج رسول راج پور اور ذیشان ملتان پولیس کو مطلوب تھا ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹسز جاری کیے جس کے بعد ملزمان کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرکے لاہور ایئر پورٹ لانے پر پولیس کے حوالے کردیا گیابتایا گیا ہے کہ ملزم بابر وسیم اور ملزم عبد الحسیب 2022ء سے جب کہ قیصر محمود 2014ء سے گوجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھے ملزم بابر وسیم کے خلاف تھانہ کینٹ عبدالحسیب کے خلاف تھانہ سول لائنز جب کہ ملزم قیصر محمود کے خلاف تھانہ کامونکی گجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا، ملزم ندیم افضل تھانہ کنجھ گجرات کو 2021ء سے مطلوب تھا، ملزمان قتل اقدام قتل اور ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب تھےمعلوم ہوا ہے کہ ملزم تاج رسول کے خلاف2021ء میں تھانہ جامپور ضلع راجن پور میں مقدمہ درج ہوا تھا جب کہ ملزم ذیشان کے خلاف2014ء سے تھانہ دہلی گیٹ ملتان میں قتل کا مقدمہ درج تھاملزمان قتل کرکے بیرون ملک فرار ہوگئے تھے جس کی بناء پر ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسز جاری کیےملزمان کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ این سی بی انٹرپول 24/7 پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہا ہیں