لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل کی برق رفتاری سے پشاور کے شہری کی چوری شدہ کار برآمد کر لی گئی، مالک خوشی سے نہال ہو گیا۔ پشاور کے عاطف نگار کی کار مری سے چوری ہوئی تھی اورپولیس نے شکایت درج کرنے کے باوجود برآمد نہیں کی۔عاطف نگار نے چیف منسٹر کمپلینٹ سیل پورٹل پر آن لائن درخواست کی۔چیئرمین چیف منسٹر کیمپلینٹ سیل شعیب مرزا کی ہدایت پر پولیس نے فوری کارروائی کی اورشکایت درج ہونے کے چند گھنٹے میں کار برآمد کر لی۔پشاور کے رہائشی کار مالک عاطف نگار نے وزیر اعلی مریم نوازشریف کا شُکریہ ادا کیا۔