لاہور (نمائندہ خصوصی)پنجاب کے وزیرصحت خواجہ عمران نذیر نے سوہاوہ میں چھاپہ مار کر سرکاری اسپتالوں سے چوری کی گئی لاکھوں روپے مالیت کی ادویات برآمد کرلی گئیںخواجہ عمران نذیر نے چیف ڈرگ کنٹرولرکے ہمراہ سوہاوہ میں چھاپہ مارا اور 30 لاکھ سے زائد مالیت کی ادویات برآمد کیںذرائع محکمہ صحت کا کہنا تھاکہ ادویات کھاریاں راولپنڈی اور وفاقی اسپتالوں سے چوری کی گئی ہیں اور سرکاری اسپتالوں سے اوپن مارکیٹ میں دوائیاں فروخت کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیاصوبائی وزیر صحت کا کہنا تھاکہ سرکاری اسپتالوں سے ادویات چوری پرمزید تحقیقات جاری ہیں