کراچی اسٹاف رپورٹر)کراچی میں پانی کا بحران سنگین شکل اختیار کرگیا، گزشتہ 12 دنوں میں اربوں گیلن پانی شہرکو فراہم نہیں ہو سکا مزید 3 دن شہریوں کو پانی کی فراہمی متاثررہے گی۔3 دسمبر سے 15 دسمبر تک شہر کو ڈھائی ارب گیلن سے زائد پانی فراہم نہیں کیا جا سکا جبکہ بیشتر علاقوں میں 12 دن سے پانی کی فراہمی بند ہے۔ شہری پانی پانی کی بوند بوند کوترس ر ہے ہیں، مہنگے داموں ٹینکرز خرید کر اپنی ضروریا ت پوری کرر ہے ہیں۔ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر واقع سائفن 19 میں 84 انچ ڈایا کے ٹوٹل 3 پائپس ہیں جس میں سے صرف ایک پائپ کا مرمتی کام کیا جائے گا جبکہ سائفن
19 کے متوازی دونوں پائپس سے پانی کی فراہمی جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ مرمتی کام کے باعث لیاری، کلفٹن، گلشن اقبال، جمشید ٹاؤن، اولڈ سٹی ایریا میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر معطل رہے گی۔ترجمان نے شہریوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پانی کا ذخیرہ کریں اور اسے احتیاط سے استعمال کریں تاکہ کسی بھی پریشانی س