اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے26نومبرکو اسلام آبادڈی چوک احتجاج میں گرفتار 32 ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے رات گئے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیا گیارات دیر گئے ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جہلم جیل سے پیش کرنے پر جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے برہمی کا اظہار کیا۔ ملزمان کی جانب سے ان کے وکیل انصر کیانی رات پیش ہوئےوکیل صفائی انصر کیانی کا کہنا تھا پولیس نے نمبر پورے کرنے کیلئے مزدوروں کو گھروں سے گرفتار کیا عدالت نے کمرہ عدالت میں 32 ملزمان کی ہتھکڑیاں کھلوا کر انہیں کیسز سے ڈسچارج کر دیا.جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس دیے کہ پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کیا تو پولیس والوں کو ہتھکڑی لگوا دوں گا;واضح رہے کہ پولیس نے ڈی چوک سے گرفتار 32 ملزمان کی تھانہ آئی نائن اور تھانہ مارگلہ کے کیسز میں ملزمان کی گرفتاری ظاہر کی تھی