پشاور( نمائندہ خصوصی نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نےدعویٰ کیا ہےکہ 2 سال میں 18 لاکھ لوگ ملک چھوڑ گئے ہیںایک بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ٹیکس وصولی مقررہ ہدف سے کم ہے وفاقی حکومت کی صنعتی ترقی بھی صفر فیصد ہے شہباز حکومت کی کارپوریٹ پروفٹ گروتھ شرح منفی ہے وفاقی حکومت صوبوں کو فنڈ کی ادائیگی میں تاخیرکررہی ہے، شہباز حکومت کے دوران ملکی قرضے مسلسل بڑھ رہے ہیںانہوں نے کہا کہ موجود دور میں غربت کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ ہوا ہے اسٹاک مارکیٹ سےبیرونی سرمایہ کاری کی تیزی سے واپسی جاری ہے اور ملک میں بیرون سرمایہ کاری تاریخ کی کم ترین سطح پرآچکی ہےمشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت 2 سال سے بیرون ملک بانڈ بھی جاری نہیں کرسکی قوت خرید اور بے روزگاری میں مزید اضافہ ریکارڈ ہوا ہے جب کہ ملک سے ہجرت میں بے لگام اضافہ ہوا ہے اب تک 2 سال میں 18 لاکھ لوگ ملک چھوڑ گئے ہیں