اسلام آباد،: آزاد جموں و کشمیر کی قیادت نے کشمیر کاز کو موثر طریقے سے آگے بڑھانے کیلئے اپنی کوششوں میں تیزی لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورقائد حز ب اختلاف خواجہ فاروق احمد نے آج اسلام آباد میں ملاقات کے دوران اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کیلئے اپنی کوششوں میں تیزی لائیں گے۔انہوں نے آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔