اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )نادرا کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمدکی ایم بی اے ڈگری پردستخط کرنے والا شخص اس وقت جارج میسن یونیورسٹی امریکا کا صدر نہیں تھا جب کہ بی بی اے کی ڈگری میں کالج کا دیا ہوا نام دراصل ڈگری کے اجرا کے وقت کچھ اور تھاذرائع نے بتایا کہ نادرا کی درخواست پر ہائر ایجوکیشن کمیشن نے انکوائری کی جس میں نادرا کی حاصل کی ہوئی معلومات کی تصدیق کی گئی۔زرائع اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی نادرا کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمد کو جعلی ڈگری ثابت ہونے پر ملازمت سے فارغ کردیا گیاذرائع کے مطابق نادرا کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمدکی ایم بی اے ڈگری پردستخط کرنے والا شخص اس وقت جارج میسن یونیورسٹی امریکا کا صدر نہیں تھا جب کہ بی بی اے کی ڈگری میں کالج کا دیا ہوا نام دراصل ڈگری کے اجرا کے وقت کچھ اور تھاذرائع نے بتایا کہ نادرا کی درخواست پر ہائر ایجوکیشن کمیشن نے انکوائری کی جس میں نادرا کی حاصل کی ہوئی معلومات کی تصدیق کی گئی ذرائع کا بتانا ہے کہ نادرا کے اظہار وجوہ کے نوٹس پر ذوالفقار احمد کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے جس کے بعد چیئرمین نادرا نے ہائیکورٹ کے فیصلے اور شوکازکے غیر تسلی بخش جواب پرتادیبی کارروائی کی جس میں ذوالفقار احمد کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا