راولپنڈی( نمائندہ خصوصی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں مختلف آپریشنز کے دوران 43 خوارجی اور دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیاآئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردوں کی ہلاکتیں 9 دسمبر سے اب تک مختلف آپریشنز کے دوران ہوئیں خفیہ اطلاعات پر کی گئی کارروائیوں میں ہلاکتیں فتنہ الخوارج اور بلوچستان میں دہشت گرد گروپوں کیلئے بڑا دھچکا ہےپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 12 اور 13 دسمبر کی رات سیکورٹی فورسز نے لکی مروت میں آپریشن کیا سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا کارروائی کے دوران 6 خوارج ہلاک کئے گئےآئی ایس پی آر کے مطابق 9 دسمبر سے اب تک خیبر پختونخوا میں 18 خوارج جہنم واصل کئے گئےپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 13 دسمبر کو بلوچستان میں موسیٰ خیل اور پنجگور میں کارروائیاں کی گئیں، سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 10 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا 9 دسمبر سے اب تک بلوچستان میں 25 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا