کراچی ( ادبی رپورٹر)” ڈاکٹر جمیل جالبی ایک شخصیت نہیں، ادب کا طلسم کدہ تھے”ان خیالات کا اظہارجامعہ پنجاب میں شعبہ زبان و ادب کے ڈائریکٹر ،ڈاکٹر محمد کامران نے’ ڈاکٹر جمیل جالبی ایوارڈ برائ2023 ‘کی دوسری سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر جمیل جالبی ریسرچ سنٹر میں منعقد ہونے والی اس تقریب میںڈاکٹر جمیل جالبی کی خدمات کو پرتاثیر الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئےصدر گرامی نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر جمیل جالبی نے ادب کی جو شمع روشن کی، اس سے جاری ہونے والا روشنی کا سفر مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔صاحب صدر نے اردو دنیا میں قائم کردہ اولین ‘ ڈاکٹر جمیل جالبی چیئر ‘ کو جامعہ پنجاب کے لئے قابل فخر اعزاز قرار دیا ۔جامعہ پنجاب میں مذکورہ چیئر کے قیام کے لئےڈاکٹر خاور جمیل، سابق چیئرمینڈاکٹر ضیا الحسن اور سیکرٹری، ایوارڈ کمیٹی،جناب محمد نعیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شاندار حروف تہنیت سے نوازا۔قبل ازیں تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہئوا۔نظامت کے منصب پر فائز محترمہ پروفیسر نوشابہ صدیقی نےخیرمقدمی کلمات کے لئےڈاکٹر جمیل جالبی فاونڈیشن کے سرپرستڈاکٹر خاور جمیل کو خطاب کی دعوت دی۔ڈاکٹر صاحب نے ایوارڈذ کے اجرا اور اس ضمن میں کی جانے والی کاوشوں کا مختصر اور جامع جائزہ پیش کیا ۔آپ نے تقریب کے مہمان خصوصی، آدم جی انشورنس کے ڈپٹی ایم ڈی جناب جلال میگھانی کے تعاون کے لئے تشکر کا اظہار بھی کیامہمان خصوصی نے ڈاکٹر جمیل جالبی فاونڈیشن کے کردار کو سراہتے ہوئے ڈاکٹر خاور جمیل کی کاوشوں میں ہر ممکن تعاون کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے کہ شیلڈ، سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام پر مشتمل ایوارڈ کے لئے موصولہ کتب منصفین کی کمیٹی کے سپرد کر دی جاتی ہیں اور ادارہ اس کے بعد غیر جانبدار ہوجاتا ہے ۔منصفین کے فیصلے کے مطابق ایوارڈذ کی تقسیم کی جاتی ہے۔اس موقع پر جامعہ پنجاب میں قائم ڈاکٹر جمیل جالبی چیئر کی چیئرپرسن ڈاکٹر عارفہ اقبال،معروف شاعر اور لندن یونیورسٹی سے وابستہ پروفیسر عقیل دانش نے اپنی تقاریر میںڈاکٹر جمیل جالبی کی بلند پایہ علمی شخصیت اور ان کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔تقریب کے اختتامی مرحلے میں ایوارڈذ کے لئے نامزد اہل قلم، ڈاکٹر عقیل عباس جعفری اور جناب انعام ندیم کو صدر گرامی کے دست مبارک سے سرٹیفیکیٹ عطا کئے گئے۔محترمہ تنزیلہ یوسف اور محترمہ تنزیلہ احمد کو مشترکہ طور پر نامزد کیا گیا۔جامعہ کراچی میں قائم، وسیع و عریض نسیم شاہین آڈیٹوریم میں منعقدہ اس پروقار تقریب میں ڈاکٹر معین الدین عقیل، پروفیسر سحر انصاری، ڈاکٹر فہیم شناس کاظمی،پروفیسر صفدر علی انشاء، محترمہ گلناز محمود، وقار زیدی، محمد علی انور ، نثار نقشبندی سمیتزبان و ادب اور تدریس و تحقیق سے وابستہمعزز مہمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی #