اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ترجمان جے یو آئی ف کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ صدر مملکت کے اعتراضات کا طریقہ قانون کے مطابق نہیں، صدر آصف زرداری کے اعتراضات آئین میں دی گئی مدت کے اندر نہیں اٹھائے گئےترجمان اسلم غوری نے کہا کہ اعتراضات قسطوں میں کیے گئے ایک بار اعتراضات کیے ان کا جواب دیا گیا دوبارہ اعتراضات کا حق نہیں مزید کہنا تھا کہ اعتراضات اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجنے چاہیے تھے ان کے پاس یہ اعتراضات نہیں بھیجے گئےترجمان جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ جو اعتراض اسپیکر کو بھیجا گیا تھا اس کا جواب دے دیا گیا تھا اسپیکر آفس کےجواب پر ایوان صدر نے اپنے اعتراضات پر دوبارہ زور نہیں دیاترجمان اسلم غوری نے مزید ردعمل دیا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے مجوزہ ترامیم پر اعتراض کے ساتھ تجاویز اور حل بھی بھیجا جاتا مدارس بل میں کوئی تجاویز اور حل نہیں بتائے جا رہےترجمان جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ ایوان صدر بیرونی دباؤ کا شکار ہےواضح رہے کہ آج مدارس رجسٹریشن بل پر صدر مملکت آصف زرداری کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات سامنے آئے تھے