اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے بانی پرویز خٹک نے ملاقات کی جس میں سیاسی امور،ملک کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پرویز خٹک نے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران شر پسندوں کے حملے میں شہید پولیس و رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کے قیام سے متعلق اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔دونوں رہنماؤں کا پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور سب نے مل کر اسے آگے لے کر جانا ہے،عوام صرف اپنے مسائل کا حل چاہتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے، دنیا کی کوئی طاقت ترقی نہیں روک سکتی۔