کراچی( نمائندہ خصوصی)نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ (NFEH) اور فائر پروٹیکشن انڈسٹری آف پاکستان (FPIP) کے اشتراک سے چودہویں فائر سیفٹی ایوارڈز 2024 کے موقع پر مختلف شعبوں میں بہترین فائر سیفٹی کے اقدامات کرنے والے صنعتی اداروں اور کمپنیوں کو ایوارڈز دیے جائیں گے۔ یہ تقریب کراچی میں منعقد ہوگی جس کے مہمانِ خصوصی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ہوں گے، جبکہ وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔اس سال کے ایوارڈز میں 45 اداروں کو ان کی فائر سیفٹی کے اعلیٰ معیار پر ایوارڈز دیئے جائیں گے۔ ان کمپنیوں میں: ایبٹ لیبارٹریز پاکستان لمیٹڈ، اے سی ایم ہائی ٹیک انجینئرنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ، اے جی پی لمیٹڈ، المیزان انویسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ، آرٹسٹک ملینرز پرائیویٹ لمیٹڈ، بینک الفلاح، بیلٹیکسکو لمیٹڈ، سنچری پیپر اینڈ بورڈ ملز لمیٹڈ، ڈاولینس گروپ آف کمپنیز، ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈ، ای ایف یو جنرل انشورنس کمپنی لمیٹڈ، فاطمہ فرٹیلائزر لمیٹڈ، فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ، فوجی فرٹیلائزر کمپنی (گوتھ ماچھی)، فوجی آئل ٹرمینل اینڈ ڈسٹریبیوشن کمپنی لمیٹڈ، فوجی ٹرانس ٹرمینل لمیٹڈ، ہوا نینگ شانڈونگ روی (پاکستان) انرجی (پرائیویٹ) لمیٹڈ، کوہ نور ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ، لبرٹی ملز لمیٹڈ، لکی سیمنٹ لمیٹڈ، لکی کور انڈسٹریز لمیٹڈ (اینمل ہیلتھ بزنس اور سوڈا ایش بزنس)، لکی ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ، میزان بینک لمیٹڈ، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، پاک مٹیاری – لاہور ٹرانسمیشن کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ، پاک عرب فرٹیلائزرز لمیٹڈ، پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ، پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ، پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن، فارماٹیک پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ، فارمیو پرائیویٹ لمیٹڈ، پریمیئر پائپ انڈسٹریز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، سفائر فینشنگ ملز لمیٹڈ، سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ، سیمنز گیمسا رینیوایبل انرجی، سینو سندھ ریسورسز لمیٹڈ، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL)، سوئی سدرن گیس کمپنی، سنگینٹا پاکستان، تاجز ویسٹ کوسٹ، تھل انجینئرنگ، تھل پیکیجنگ – تھل لمیٹڈ، تھر کول بلاک-1 پاور جنریشن کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ، اور اچ پاور (پرائیویٹ) لمیٹڈ شامل ہیں۔یہ ایوارڈز فائر سیفٹی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں اور دیگر اداروں کو اعلیٰ معیار کے اقدامات اپنانے کی ترغیب دیتے ہیں تاکہ زندگیوں اور اثاثوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔