کراچی ۔پشاور( نمائندہ خصوصی)پاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی صدر و سابق ایم پی اے پشاور حکیم ابراہیم قاسمی نے کہا کہ دفاع صحابہ و اہل بیت کا بل قومی اسمبلی اور سینٹ سے پاس ہونے کے باوجود صدر مملکت نے دستخط نہیں کئے۔ہمارے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔ مدارس کی تقسیم نہیں چاہتے۔ مگر ایک دوسرے کو برا بھلا کہنے سے گریز کرنا چاہئے انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں مل کر اس کا حل تلاش کرنا ہوگا ہمیں دینی طبقے کے لیے آسانیاں پیدا کرنی کی ضرورت ہے ہمیں جارحیت کے بجائے سیاسی حل تلاش کرنا چاہیئے انھوں نے کہا کہ پوائنٹ اسکورنگ کے بجائے معاملے کا حل تلاش کرنے کی اشد ضرورت ہے اور پاکستان راہ حق پارٹی اور اس کی سپورٹر تنظیمیں ہمارے ساتھ ہیں۔ہم اس میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔۔انھوں نے جمعیت علمائے اسلام کو پیغام بھی دیا کہ جمعیت علمائے اسلام بڑے بھائی کا کردار ادا کرے اس معاملے پر بریلوی اور اہل حدیث مسلک کو بھی آن بورڈ لینے کی ضرورت ہے۔اگر اس میں اس طبقے کو شامل کیا گیا جو صحابہ رضہ و اہل بیت کی گستاخیاں کرتے ہیں تو اتحاد نہیں ہو سکے گا ۔اگر دینی طبقہ یک آواز ہوگا تو مؤثر انداز میں کام کیا جاسکتا ہے ورنہ ہمیشہ کی طرح ہمیں نظر انداز کیا جاتا رہے گا