اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):پاکستان نے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی سمیت غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں امدادی کارروائیوں کے لئے قائم اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (یو این آر ڈبلیو اے) کے خلاف پابندیاں ہٹانے کے لئے اقوام متحدہ کی قرارداد کا خیر مقدم کیا ہے۔دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم فلسطین میں دشمنی کے فوری خاتمے ، غزہ میں نسل کشی کے خاتمہ، شہریوں اور شہری بنیادی ڈھانچے کے تحفظ، فوری ضرورت مندوں تک غیر محدود انسانی ہمدردی کی رسائی، یو این آر ڈبلیو اے کو مکمل تعاون اور اس کی لازمی انسانی سرگرمیوں اور فوری ضرورت مندوں کو صحت کی دیکھ بھال کا مطالبہ کرتے ہیں۔ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو اس کے جنگی جرائم اور مقبوضہ علاقوں میں انسانیت کے خلاف جرائم کا جوابدہ ٹھہرائے۔