کوئٹہ۔ (نمائندہ خصوصی):ریکو ڈ ک مائننگ کمپنی نے ذمہ دارانہ اور پائیدار کان کنی کے اپنے عزم کے تحت ریکو ڈک منصوبہ کے لیے ماحولیاتی اور سماجی اثرات کے جائزہ ای ایس آئی اے کی رپورٹ مکمل کرلی ہے۔ یہ جامع دستاویز سرکاری حکام کو جائزہ اور منظوری کے لئے پیش کر دی گئی ہے۔یہ رپورٹ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے کہ آر ڈی ایم سی کی آپریشنز ماحولیاتی اور سماجی معیارات کے عالمی تقاضوں پر پورا اتریں۔ اڑھائی سال کے عرصے میں غیر جانبدار ماہرین کی ٹیم نے مقامی کمیونٹیز، ماحولیاتی تنظیموں اور حکومتی اسٹیک ہولڈرز کے مشورے سے سماجی اور ماحولیاتی رپورٹ مکمل کی ، رپورٹ میں منصو بہ کے ممکنہ ماحولیاتی اور سماجی اثرات جیسے ہوا اور پانی کا معیار، حیاتیاتی تنوع اور مقامی آبادیوں کی بہبود کا جائزہ لیا گیا ہے ۔منصو بہ کے ڈیزائن میں تخفیفی حکمت عملی بھی شامل ہے۔ ریکو ڈک مائننگ کمپنی میں ای ایس آئی اے منیجر ایشلے پرائس نے کہا ہے کہ ہم اپنے منصوبے کی پائیدار ترقی کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں اور ا ی ایس آئی اے کی تکمیل ہماری پراجیکٹ کے آپریشنز کے ماحولیاتی ذمہ داری اور متعلقہ کمیونٹیز کے لیے فوائد کو یقینی بنانے میں ایک بڑا سنگ میل ہے۔ ان مطالعات سے حاصل ہونے والے نتائج ہمیں ایسے حل کے نفاذ میں رہنمائی فراہم کریں گے جو منصو بہ کے مثبت اثرات میں اضافہ اور ممکنہ منفی نتائج کو کم کریں گے ۔ای ایس آئی اے رپورٹ بلوچستان ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 2012 اور سندھ ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 2014 کے قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔ یہ رپورٹ بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کی ماحولیاتی اور سماجی استحکام کی کارکردگی کے معیارات (2012)، ورلڈ بینک گروپ کے ماحولیاتی، صحت اور حفاظتی رہنما اصول، ایکویٹر اصول اور گلوبل انڈسٹری اسٹینڈرڈ فار ٹیلنگز مینجمنٹ کی تعمیل بھی کرے گی۔اس رپورٹ پر کام کرنے کے دوران آر ڈی ایم سی نے مقامی کمیونٹیز اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مستقل مشاورت رہی ۔ یہ رپورٹ بلوچستان اور سندھ کے سرکاری ریگولیٹرز کے ساتھ ساتھ ایک بین الاقوامی غیر جانبدار کمپنی کے ذریعہ بھی جائزہ کے مراحل میں ہے۔ اپنے آپریٹر بیرک کی پالیسی کے مطابق آر ڈی ایم سی قدرتی وسائل کی ذمہ دارانہ استعمال کے لیے پرعزم ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہمارا مقصد مقامی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنا، انفراسٹرکچر کی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے ذریعے مقامی کمیونٹیز کے لیے زیادہ سے زیادہ فوائد پیدا کرنا ہے ,ویب سائٹ[email protected]: www.barrick.comریکودک پر وزٹ کیا جاسکتا ہے یہ منصوبہ دنیا کے سب سے بڑے کاپر گولڈ منصوبوں میں سے ایک ہے،اس منصوبہ کی فزیبلٹی اسٹڈی رواں سال مکمل ہونی ہیں جبکہ سال 2028 کو پیداوار شروع کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ ریکو ڈ ک کان میں کم از کم 40 سال تک ٹرک اینڈ شاول اوپن پٹ آپریشن کے طور پر کام ہوگا جس میں سالانہ 90 ملین ٹن کی پراسیس کی صلاحیت کے ساتھ دو مراحل میں اس کان کی تعمیر کی جائے گی۔ یہ منصوبہ بلوچستان اور پاکستان کی معیشت پر مثبت اثر ڈالے گا جس سے مقامی ملازمتوں، علاقائی معیشت کی ترقی اور سماجی ترقیاتی پروگراموں میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ بیرک کی پالیسی کے تحت مقامی سطح پر ملازمتوں کو فروغ ملے گا اور ضلع چاغی کی مقامی معیشت پر بھی مثبت اثر ڈالے گا۔