اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے حقوق حاصل کرنے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عرب کو دلی مبارکباددی ہے۔بدھ کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی کامیابی عالمی کھیلوں میں سعودی عرب کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا شاندار اعتراف اور وژن 2030 کے لئے اس کے عزم کا اظہار ہے، ایک شاندار ٹورنامنٹ کے منتظرہیں۔