اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اسلام آباد سید علی رضا کے خلاف ایوان میں دیئے گئے ریمارکس واپس لیتے ہوئے ان سے متعلق اپنے رویے پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔شیر افضل مروت ڈی آئی جی آپریشنز سید علی رضا کے دفتر پہنچے اور ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے ڈی آئی جی کے خلاف اسمبلی کے فلور پر دیئے گئے بیان کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے الفاظ واپس لیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں نے اسمبلی فلور پر علی رضا کے بارے میں کچھ باتیں کیں جو مناسب نہ تھیں،میں ان الفاظ کو واپس لیتا ہوں اور اس پر اظہارِ افسوس کرتا ہوں۔شیر افضل مروت کے اس اقدام کو سیاسی حلقوں میں مثبت انداز میں دیکھا جا رہا ہےاوراسے اداروں کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔