اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت شام سے پاکستانیوں کے انخلاء کے حوالےسے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کو شام سے پاکستانیوں کے انخلاء میں پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔شام سے لبنان کے شہر بیروت پہنچنے والے پاکستانی 12 اور 13 دسمبر 2024 کی درمیانی شب چارٹرڈ پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے۔بدھ کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو ہوائی اڈے پر شام سے آنے والے پاکستانیوں کے استقبال کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔