لاہور( نمائندہ خصوصی):وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شمالی وزیرستان میں 7 خوارج واصل جہنم کرنے پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا ہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے خوارج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے لانس نائک محمد امین کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا- وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی خاطر جان جیسا قیمتی نذرانہ دینے والے شہدا اور انکی فیملیز کو سلام پیش کرتی ہوں